ننکانہ صاحب: شدید دھند کے باعث بس کی رکشہ کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

ننکانہ صاحب(جانوڈاٹ پی کے) ننکانہ صاحب میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ننکانہ صاحب میں شاہ کوٹ روڈ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button