لاہورمیں فیکٹری مالک کو خواتین نے چونا لگادیا،ہنی ٹریپ کرکے لاکھوں روپے بٹورلئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہورمیں فیکٹری مالک کو خواتین نے چونا لگادیا۔
ملزمہ نےشہری کو قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے گھر بلایا اور نشہ آور چائے پلا کر ٹریپ کیا،ملزمہ شہری کی فیکٹری میں بطور ورکر کام کرتی تھی،ملزمان نے شہری کے نیم بے ہوش ہونے پر ایک خاتون کےساتھ اسکی نازیبا ویڈیوز بنائی،ملزمان نے شہری سے نازیبا وڈیوز کی آڑمیں رقم بٹوری اور مزید5لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتے رہے،متاثرہ شہری نے اپنا موبائلاوردیگراشیاء دیکر رقم کا بندوبست کرنے کا کہا۔ملزموں میں شامل3خواتین اور2مرد شامل ہیں،ملزموں کے قبضہ سے نقدرقم،موبائل فون اور شہری کی نازیبا وڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔



