لیہ: پیسے کے لالچ میں نومولود بیٹے کو فروخت کرنے والا باپ گرفتار

لیہ(جانوڈاٹ پی کے)لیہ میں پیسے کے لالچ میں اپنا ہی نومولود بچہ فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد پکڑا گیا۔
لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں دیگر چار افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
خاتون کا کہنا ہےکہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے بتایا کہ بچہ بیمار ہے اسے لیہ اسپتال لے گئے ہیں، بار بار بچے کی واپسی کے اصرار پر شوہرنے خاتون کو ہی گھر سے نکال دیا، کئی کوششوں کے بعد خاتون نے شوہر کےخلاف مقدمہ کروایا۔
پولیس تفتیش میں ملزم نے بچے کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا جبکہ بچہ خریدنے والے جوڑنے بھی مان لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بچہ ماں کے حوالے کر دیا جائے گا، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



