ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی ہدایت پرمستحق افراد میں پچاس حفاظتی ہیلمٹ تقسیم 

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن چوہدری مدثر اقبال کی ہدایات پر پبلک ریلیشن آفیسر (PRO) احمد یار نے سڑکوں پر سفر کرنے والے مستحق افراد میں پچاس حفاظتی ہیلمٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر احمد یار کا کہنا تھا کہ ایس پی پٹرولنگ پولیس چوہدری مدثر اقبال کی نگرانی میں پٹرولنگ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ہیلمٹ تقسیم کرنے کی یہ مہم شہریوں میں بے حد پسند کی گئی، عوام نے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے اس عمل سے نہ صرف عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا ہو گی بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں

Back to top button