اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی پٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں،3 پمپس سیل متعدد کو جرمانے

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ کی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں ، کم پیمانہ اور اوور چارجنگ پر 3 پٹرول پمپس سیل متعدد کو جرمانے،عوامی مفاد پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانون کے مطابق ذمہ داران کو جرمانے اور سزائیں دیں گے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیرآباد نوید احمد کی ہدایات پر اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور ان کے پیمانے چیک کیے کم پیمانے ہونے پر چدھڑ پٹرولیم کی جی ٹی روڈ گکھڑ کو دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ شیل پٹرول پمپ کوٹلی ساہیاں کو وائلیشن پر سیل کر دیا گیا، پی ایس او کوٹلی ساہیاں کو 50 ہزار روپے جرمانہ زوم پٹرول سروس کوٹ حضری کو بھی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جی ٹی روڈ پر کوٹ خضری میں ہی میاں فیصل پٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر سر بمہر کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ پیمانے کم رکھ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق عوام کو ہر ممکنہ رلیف فراہم کیا جا ہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور پٹرول پمپس سیل کرنے کے ساتھ ساتھ اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو حوالات کی یاترا بھی کروائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button