گجرات: محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، مختلف ریسٹورنٹس اور دودھ فروشوں کو جرمانے اور مقدمات درج

گجرات(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ٹیموں نے سٹی ایریا پر واقع معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 4فوڈ پوائنٹس ریسٹورنٹ اور دودھ فروش کو97ہزار کے جرمانے عائد کردیئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ملاوٹ کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر کام جاری ہے۔جی ٹی ایس چوک کے قریب ڈیری یونٹ کو دودھ میں ملاوٹ پر مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ جیل چوک میں فوڈ پوائنٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا،ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کھلی نالیاں موجود پائی گئی.ترجمان نے کہا کہ ہر سطح پر معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے گا، شہری خوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں1223پر کال کریں۔

مزید خبریں

Back to top button