فیروز خان سے طلاق کی افواہوں پر ڈاکٹر زینب کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)طلاق کی افواہیں سامنے آنے کے بعد اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کا بیان سامنے آگیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

کراچی: طلاق کی افواہیں سامنے آنے کے بعد اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کا بیان سامنے آگیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری سامنے آنے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا ہے، ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب فیروز اور خود سے منسوب خبروں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیرگردش اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی۔

ڈاکٹر زینب نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز طور پر یہ اسٹوریز سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئیں، مداحوں سے اپیل ہے کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں

فیروز خان کی اہلیہ نے مداحوں سے اس طرح کی جھوٹی خبریں شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا سبب بن جاتی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر زیرگردش مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیروز خان اور زینب نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں، وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان کی دوسری شادی کی طلاق کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب فیروز نے اچانک اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر زینب کے خلاف ایک تفصیلی پیغام پوسٹ کیا تھا، تاہم بعد میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button