شاہ رخ خان کی فلم کنگ کا ٹریلر آگیا اور چھاگیا

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئ فلم ‘کنگ’ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کاایک منٹ11سیکنڈ کا ٹیزر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پرجاری کردیا گیا ہے،جسکو مختصر وقت میں5لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ہدایت کار سدھارتھ آنند اور پروڈکشن ہاؤسز مارفلکس پکچرز کی اس فلم پر کنگ خان نے 2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے،اس فلم میں انکی بیٹی سہانا خان کو بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔




