انسان بمقابلہ سانپ:کارتک آریان نے فلم ’ناگزیلا‘ کی شوٹنگ شروع کر دی

ممبئی (جانوڈاٹ پی کے) معروف بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے ’ناگزیلا‘ کے عنوان سے فلم کی شوٹنگ شروع کر دی، فلم کی کہانی انسان بمقابلہ سانپ پر مبنی ہے۔

کارتک آریان کی فلم کی کہانی ہالی وڈ کی مشہور فلم ’گاڈزیلا‘ سے متاثر ہے جس میں 34 سالہ بالی وڈ اداکار ہیرو اور ولن کا ڈبل رول ادا کریں گے۔

انہوں نے رواں سال اپریل میں انسٹاگرام کے ذریعے فلم کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کیلیے لکھا تھا کہ انسانوں والی فلمیں تو بہت دیکھ لیں اب دیکھو سانپوں والی فلم ’ناگزیلا‘۔بالی وڈ اداکار نے اعلان کے ساتھ فلم کی ریلیز ڈیٹ 14 اگست 2026 بتائی تھی۔

آج کارتک آریان نے فلم کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا جو ان کی سپُرہٹ فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی پہلی سالگرہ کا دن ہے۔

انسٹاگرام پر انہوں نے فلم کے کلپر بورڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں فلم کا عنوان، تاریخ اور ڈے شفٹ کا ذکر شامل ہے۔

فلم مشہور فلم ساز کرن جوہر اور ماہاویر جین کی مشترکہ پروڈکشن ہے جبکہ ڈائریکشن کی ذمہ داریاں مرغدیپ سنگھ لمبا سنبھالیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button