شاہ رخ خان کا ’منت‘ میں کمرہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ’منت‘ میں کمراہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ہیش ٹیگ ’آسک ایس آر کے‘ کے نام سے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران مداح نے سوال کیا کہ باندرہ رہائشگاہ منت میں ایک کمرہ مل سکتا ہے۔

مداح نے یہ سوال شاہ رخ خان کی 60 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا جو 2 نومبر کو ہے۔

کنگ خان جے جواب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میرے پاس بھی ان دنوں منت میں کمرہ نہیں میں خود کرائے پر رہ رہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان رواں سال مارچ میں اہلیہ گوری اور بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کے ساتھ منت چھوڑ کر چلے گئے تھے۔منت کی تزئین و آرائش جاری ہے جو چند سال چل سکتی ہے اس دوران شاہ رخ خان نے ایک لگژری اپارٹمنٹ کی چار منزلیں کرائے پر لے رکھی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button