بالی ووڈاداکار ستیش شاہ کا موت سے پہلے کیا گیا ٹوئٹ وائرل

ممئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ستیش شاہ کا موت سے قبل کیا گیا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

’’سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘‘ اور’’ جانے بھی دو یارو ‘‘میں اپنے کرداروں سے مشہور ہونے والے اداکار ستیش شاہ گزشتہ روز 74 برس کی عمر میں چل بسے تھے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

 اداکار نے اپنی موت سے ایک روز پہلے شمی کپور کی سالگرہ پرایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔

 ستیش شاہ کے اچانک انتقال کے بعد ان کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی اور لوگ ان کی موت پر افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں ستیش شاہ کی موت کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

 فلمساز اشوک پنڈت نے ستیش شاہ کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیاہے۔

مزید خبریں

Back to top button