میڈیم نور جہاں کا گانا سننا شہری کو مہنگا پڑ گیا

پتوکی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ ترنم نورجہاں کے اونچی آواز میں گانے سننے والے شہری کو گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد سے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار شخص کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا۔
دوسری جانب اس شخص کی گانے سننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔



