اب محبت نہیں شادی کروں گی، ونیزہ ستار

کراچی(jano.pk)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ونیزہ ستار کا کہنا ہے کہ اب محبت نہیں شادی کروں گی۔اداکارہ ونیزہ ستار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شیشہ سر پر گرا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے سر اور پیر پر ٹانکے آئے تھے جس کے 12 دن کے بعد وہ دوبارہ شوٹنگ پر گئی تھیں اور ڈرامے کو مکمل کروایا تھا۔
ونیزہ ستار نے محبت میں دل ٹوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب محبت نہیں کریں گی بلکہ شادی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ یکطرفہ محبت سب سے پیاری ہوتی ہے جس میں آپ کسی کے پیچھے رسوا نہیں ہوتے، یکطرفہ محبت کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح دل ٹوٹنے نے انہیں ڈپریشن میں دھکیل دیا۔ دو سال تک وہ لوگوں سے نہیں ملتی تھی اور نہ ہی کسی سے بات کر سکتی تھی۔ لیکن اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور اللہ کا قرب حاصل کرنا ہی آپ کو مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپریشن کے دوران میڈی کیشن درست خیال نہیں ہے۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں پریشانی کی کوئی دوا لینے کے بجائے اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا ڈریم کردار ایک پراعتماد لڑکی ہے جو اپنے حق کے لیے لڑے، اصل میں بھی غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی نہیں دیکھ سکتی اور ایسا ہی کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔



