عثمان مختار نے محدود پروجیکٹس کرنے کی وجہ بیان کردی

اسلام آباد(jano.pk)اداکارعثمان مختار نے محدود پروجیکٹس کرنے کی ذاتی وجہ بیان کردی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں عثمان مختار نے پیشہ ورانہ مصروفیات کو اسلام آباد میں واقع پروجیکٹس تک محدود رکھنے کی ذاتی وجہ بتائی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر والدہ کی دیکھ بھال کے لیے گھر کے قریب ہی رہتے ہیں جو ڈیمنشیا کا مبتلا ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ کیونکہ میری والدہ یہاں رہتی ہیں اور انہیں ڈیمنشیا ہے، وہ بستر پر ہیں اور انہیں مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے، چونکہ ڈراموں کی شوٹنگ میں اکثر کئی مہینے لگ جاتے ہیں، اس لیے میں ان سے اتنا دور رہنا بہتر نہیں سمجھتا۔
عثمان مختار نے والدہ کی بیماری کی وجہ سے اسلام آباد میں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔
اداکار اکثر سالگرہ، مدرز ڈے اور عید جیسے مواقع پر دلی پیغامات اور تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔



