مریدکے:جلاؤ گھیراؤ پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور/مریدکے(جانو ڈاٹ پی کے  ) مریدکے میں جلاؤ گھیراؤ پر تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے متعدد کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی امن عامہ میں خلل، عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون ہاتھ میں لینے کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریدکے، ٹی ایل پی مظاہرین کومنتشر کرنے کی کارروائی میں ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے احتجاج کے دوران سڑکیں بند کیں، ٹائر جلائے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے واقعے کی ویڈیوز اور دیگر شواہد کی روشنی میں نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی جاری ہے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کی قیادت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔واقعے کے بعد مریدکے میں صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے۔پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کی فائرنگ سے شہید انسپکٹر شیخو پورہ میں سپرد خاک

مزید خبریں

Back to top button