برطانوی ائیربیس کے قریب دہشتگردی کے شبہے میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ میں امریکی فوج کے زیر استعمال ایک ائیربیس کے قریب  دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو  ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار کی صبح آر اے ایف فیئرفورڈ کے قریب تین مشکوک وینز دیکھی گئی تھیں جس کے بعد بڑے پیمانے پرہونے والے ایک  پولیس آپریشن میں 5 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔

گرفتار کیے گئے پانچوں افراد برطانوی شہری ہیں جن کا تعلق لندن سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

برطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر لارنس ٹیلر نے پیر کے روز بتایا کہ تفتیشی اہلکار اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق اس بات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ان سرگرمیوں میں کسی غیر ملکی ریاست کے لیے دانستہ یا نادانستہ طور پر کام کرنے والے افراد تو ملوث نہیں تھے۔

مزید خبریں

Back to top button