رحیم یار خان:70وارداتوں میں ملو ث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

رحیم یار خان(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)70سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو اللہ دتہ سیال پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔رحیم یار خان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو  مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو سے  برآمدہ موٹر سائیکل گزشتہ شام تھانہ اقبال آباد کی حدود سے چھینا گیا تھا ۔ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو کوئیک رسپانس پر شاباش  دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button