دادو پولیس کا سرچ آپریشن ،16مشتبہ افراد گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

دادو(jano.pk) ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن تیسرےروز بھی جاری رہا۔پولیس نے 16مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔
اعلیٰ الصبح خیرپور ناتھن شاہ کے قریب کمبھڑا اور دڑے کے علاقوں میں مشتبہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔آپریشن میں سینئر پولیس افسران، مرد و خواتین اہلکاروں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار افراد کے قبضے سے موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیاگیا ۔ترجمان دادو پولیس کے مطابق آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔



