لیگی رہنما ساجدہ تارڈ کی حلقہ این اے 127 میں کھلی کچہری

لاہور(jano.pk)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما ساجدہ فاروق تارڑ کی زیر صدارت حلقہ این اے 127 کے مرکزی دفتر و پبلک سیکرٹریٹ ٹاؤن شپ میں ہفتہ وار عوامی کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
کھلی کچہری میں حلقے بھر سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوامی شرکت نے اس بات کا واضح ثبوت دیا کہ حلقے کے عوام کو اپنی قیادت پر مکمل اعتماد اور یقین حاصل ہے۔
شرکاء نے اپنے مسائل براہِ راست قیادت کے سامنے پیش کیے، جنہیں نہ صرف توجہ سے سنا گیا بلکہ متعدد امور پر فوری نوعیت کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ عوام نے ساجدہ فاروق تارڑ اور ان کی ٹیم کے خلوص، خدمتِ خلق کے جذبے اور دوستانہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ان کی آواز سنی جاتی ہے اور ان کے مسائل کا حقیقی معنوں میں ازالہ ہوتا ہے۔
ساجدہ فاروق تارڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی بلا امتیاز خدمت اور ان کے مسائل کا فوری و مؤثر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی رابطے اور خدمت کے جذبے پر یقین رکھتی ہے اور وہ خود بھی اپنے حلقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو ایک خوش آئند اور مثالی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوامی و سیاسی قیادت کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک عملی و مؤثر نظام قائم ہو چکا ہے۔
کھلی کچہری میں یوسی 239 گرین ٹاؤن کے رہائشی ظفیر الدین کو 50 ہزار روپے کا امدادی چیک بھی دیا گیا
اس موقع پر پی ایس او شہباز طالب ، پی ایس او رانا وقاص، ملک اے ڈی، رابعہ افضل، مہوش ارشد، سعدیہ ملک اور کشور باجوہ بھی موجود تھے۔



