مذاکرات کامیاب،بھارت کی کشمیر میں خونریزی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،امیرمقام

وزیراعظم کے مشکورہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیرکےحق خودارادیت کیلئےحمایت جاری رکھےگا

اسلام آباد(jano.pk)آزادکشمیرمیں جوائنٹ  ایکشن کمیٹی  سے  مذاکرات کرنےوالی  حکومتی کمیٹی کےرکن اور وفاقی وزیربرائے امور کشمیر  امیر مقام  نےکہا  ہےکہ آزاد کشمیرمیں مذاکرات کی کامیابی سے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔آزادکشمیرمیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں خونریزی کی خواہش کبھی  پوری نہیں ہوگی، آزادکشمیرمیں معاملات  خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشکورہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیرکےحق خودارادیت کیلئےحمایت جاری رکھےگا

امیرمقام کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں مذاکرات کی کامیابی پروزیراعظم  شہباز شریف کے مشکورہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بہن بھائی کا رشتہ ہمیشہ  قائم  رہےگا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے حمایت  جاری  رکھےگا، آزادکشمیر میں مذاکرات کی کامیابی سے  بھارت کے  مذموم  عزائم  خاک میں مل گئے ، آزاد کشمیر میں پیش آنے والے واقعات  پر افسوس ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  آزاد کشمیر میں  معمولات زندگی بحال  ہوچکے ہیں، مذاکرات   میں پاکستان  اور  آزاد کشمیر کے مفادکو  مدنظر  رکھا گیا،  محدود وسائل میں مشکلات کو  حل کرنے کی پوزیشن میں ہیں،  مذاکرات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  انتظامی ڈھانچے میں کمی اورکوتاہی کو دور کیا جانا چاہیے، وفاقی حکومت نے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے، معاہدے کی کامیابی پر آزاد کشمیر کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور  آزاد کشمیر کے عوام میں کوئی دراڑ  نہیں ڈال سکتا، آزاد کشمیر جوائنٹ کمیٹی سے کامیاب  مذاکرات سے امن بحال ہوا، آزادکشمیر جوائنٹ کمیٹی کے مطالبات  حل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button