نادرا کا سعودی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے موبائل رجسٹریشن کا آغاز

موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان سفارت خانے دمام میں26اور27 ستمبرکو موجود ہوگی

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی آسانی کیلیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو آسانی کے ساتھ اتھارٹی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان سفارت خانے دمام میں  26اور27 کو موجود ہوگی
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی۔موبائل رجسٹریشن ٹیم شہر دمام میں 26 اور 27 ستمبر کو موجود ہوگی، اوورسیز پاکستانی مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تا 3 بجے تک خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button