ایلون مسک کے والد نے اپنے 5بچوں کو بھی نہ بخشا،جنسی زیادتی کے الزامات پر تہلکہ مچ گیا

4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔

4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا

پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔

ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اورایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا،اہل خانہ کا الزام

دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔اسی طرح 2023 میں بھی ایک سماجی کارکن اور خاندان کے افراد نے اس وقت مداخلت کی جب ایرول کے پانچ سالہ بیٹے نے کہا کہ میرے والد نے جسم کو نامناسب طور پر چھوا۔

ایلون مسک کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات مسلسل 30 سال سے خراب ہیں

جنسی ہراسانی کے ان الزامات پر قریبی رشتہ داروں نے ایلون مسک سے بھی مدد طلب کی تھی اور بعض مواقع پر ایلون مسک نے مداخلت بھی کی۔جس کے بعد سے ایلون مسک کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات مسلسل 30 سال سے خراب ہوتے رہے اور آج بھی ایلون مسک کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والد کی ان حرکات کی وجہ سے ایلون کو بار بار جنوبی افریقا جانا پڑتا ہے جہاں ایلون پیدا ہوئے اور جہاں ان کے والد اب بھی مقیم ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک اوران کے والد کےدرمیان تعلقات میں شدید بگاڑ کا باعث بننے والے یہ الزامات اب کئی نسلوں پر محیط خاندانی المیہ بن چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button