کچھ تو رحم کرو!وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے بڑا مطالبہ کردیا

وزیر اعظم نے سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

کچھ تو رحم کرو!وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے بڑا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم شہباز  شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔

پاکستان آئی ایم ایف سے وعدے نبھا رہا ہے،وزیر اعظم

ویراعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے نبھانےمیں پیشرفت کررہا ہے، پاکستانی معیشت پرحالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ ہمدردی کااظہار

مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے  نقصانات کے تخمینے کی اہمیت اجاگر کیا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کے مضبوط میکرواکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کی تعریف بھی کی

مزید خبریں

Back to top button