آئی سی اَڑگیا،پی سی بھی ڈٹ گیا

آئی سی سی کو بھارتی ''ہڈی'' کام کرگئی

میچ ریفری اینڈی پائی کے معاملے  میں آئی سی سی اَڑگیا ہے اور ایک بار پھر بھارت کی آئی سی کو دی گئی ہڈی نے کام کردکھایا ہے،میچ ریفری پائی ہی رہیں گے،آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان کا”پائی”  کے معاملے میں لچک نہ دکھانے کا فیصلہ

جانو ڈاٹ پی کے سے ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھی میچ ریفری اینڈی پائی کے معاملے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان نے آئی سی سی کو دو ٹوک الفاظ میں یہ پیغام بھجواد یا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کے ایشیا کپ میں ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیا کپ کا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

بھارت کی ہڈی پر پلنے والے آئی سی سی نے ہڈی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کے مطالبے کو نا صرف مسترد کردیا ہے بلکہ یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی ہی ہوں گے۔

آئی سی سی اور بھارت کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

آئی سی سی اور بھارت کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔آئی سی سی نے نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا،پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر ڈٹ گیا۔

کرکٹ بورڈ حکومت سے مشاورت کرے گا،جانو ڈاٹ پی کے

 جانوڈاٹ پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومت سے مشاور ت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹے میں حکومت سے مشاورت کے بعد پی سی بی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ویب سائٹ اور ٹی وی چینل پاکستانی ذرائع ابلاغ کو گمراہ کرنے کلئے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

کرکٹ کے پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اگر پی سی بی کا مطالبہ تسلیم نہ کیا اور اینڈی پائی کو نہ ہٹایا تو پاکستان کے ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے سے سپانسر کمپنیوں کو بھی بڑا جھٹکا لگے گا۔

جانو ڈاٹ پی کے کی تحقیقات کے مطابق ایشیا کپ کی سپانسر کمپنیوں نے آئی سی سی پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کیا جائے ورنہ وہ(سپانسر کمپنیاں)کوئی دوسرا حل سوچنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

سپانسر کمپنیوں نے آئی سی پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا

پاکستان اور بھارت کی جنگ کے بعد ایشیا کپ میں بھارت نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور اسی وجہ سے سپانسر کمپنیوں نے آئی سی سی پر دباؤ ڈال کر  بھارت کو ایشیا کپ میں پاکستان کے مد مقابل کھیلنے پر راضی کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button