سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ5ہزار100روپے سستا ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 980 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 4 ہزار 373 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 2 ڈالر 4 سینٹ کم ہوکر 50 ڈالر 52 سینٹ پر آگئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 238 روپے کی کمی سے 5 ہزار 530 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت 204 روپے گھٹ کر 4 ہزار 741 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button