باجوڑمیں مکان کی چھت گرگئی،2بچوں اور2خواتین سمیت5افراد زخمی

باجوڑ (جانو ڈاٹ پی کے)باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے غلجو کمانگرہ میں مکان کی چھت اچانک گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالے گئے زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال ناوگئی منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



