کرپٹو کی دنیا میں تاریخ کا بڑا سائبر دھماکا! بائنانس پر اربوں ڈالر کی مبینہ ڈکیتی، ہیکرز نے 15 منٹ میں 8 بلاک چین نیٹ ورکس سے اثاثے اڑا لیے!

لندن(جانوڈاٹ پی کے)کرپٹو کی دنیا میں کھلبلی، دنیا کی بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخ کے بڑے سائبر حملے کا دعویٰ، ہیکرز نے صرف پندرہ منٹ میں آٹھ بلاک چین نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر کے اثاثے منتقل کرلیے، چوری شدہ رقم کا تخمینہ پانچ اعشاریہ نو ارب سے چھ ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا، حملے کے بعد بائنانس نے ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کا عمل عارضی طور پر معطل کردیا، ٹیدر اور سرکل نے ہیکرز کے پتے پر موجود اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے، دوسری جانب بائنانس انتظامیہ نے صارفین کے فنڈز محفوظ ہونے اور تمام نقصانات خود پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی، ہیکنگ کی خبر سے کرپٹو مارکیٹ بھی لڑکھڑا گئی، بٹ کوائن پانچ فیصد جبکہ بائنانس کے ٹوکن کی قیمت دس فیصد تک گرنے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Back to top button