تہران(جانوڈاٹ پی کے)آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی شرائط ماننا ہوں گی، پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک اعلان کردیا، ترجمان حسین محبی کا کہنا ہے آبنائے ہرمز ایرانی مسلح افواج کے مکمل کنٹرول میں ہے، شرائط تسلیم ہونے تک گزرگاہ نہیں کھولی جائے گی، ایران نے امریکا پر جوہری اور میزائل صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کردیا، ترجمان کے مطابق ثالثوں کے ذریعے امن منصوبے کے نکات موصول ہوچکے ہیں تاہم ایران نے تاحال جواب نہیں دیا۔
Back to top button