ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ پرپاکستان کے تین سابق کپتانوں کو دعوت

میلبرن(جانوڈاٹ پی کے)ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے تین سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔ کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرےگا جب کہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے بھی دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو دعوت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دنیا کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پرمیں دعوت دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا اس یادگار موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ سووینئرز بھی پیش کرےگا۔



