بیٹے کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال گزر گئے،جدائی کا غم آج بھی تازہ ہے،مولانا طارق جمیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے عاصم کو دنیا سے رخصت ہوئے تین سال گزر گئے، مگر اس کی جدائی کا غم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے 29 اکتوبر 2023 اپنے بیٹے کے یوم وفات پر اسے یاد کرتے ہوئے عاصم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
طارق جمیل نے کہا کہ جوان اولاد کی موت کا دکھ وہی سمجھ سکتا ہے جس پر یہ حادثہ گزرا ہو۔ وقت گزر جاتا ہے، مگر اولاد کی جدائی کا درد کبھی کم نہیں ہوتا۔
مولانا طارق جمیل نے عاصم کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ میرے بیٹے کی مغفرت فرمائے، اس کی قبر کو اپنے نور اور رحمت سے بھر دے، اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
خیال رہے کہ آج سے تین سال قبل 29 اکتوبر 2023 کو مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے تلمبہ میں سینے پر گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔



