پیٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے30 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button