سہ ملکی سیریز:انگلینڈ نے سری لنکا کو55 رنز سے شکست دے دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم نے جیت کیلیے 387 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 387 کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 331 پر آؤٹ ہوگئی۔
انگلش اوپنرز نے پہلے بیٹنگ کے موقع بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ٹام بینٹن 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اپنے گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہی خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کپتان ہیری بروک ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بین ڈکٹ 167 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 24 چوکے لگائے تاہم حیران کن طور پر ان کی اس اننگز میں ایک بھی چھکا شامل نہیں۔
ول جیکس 30 اور جارڈن کاکس 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم کرن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔
یہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بنایا جانے والے سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2025 میں زمبابوبے کے خلاف 375 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 جبکہ ایشان ملنگا، ڈاسن شاناکا اور مدھوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
387 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی اوپپنگ اچھی نہ رہی اور صرف 13 کے مجموعی اسکور پر مینڈس پویلین لوٹے، پھر اوشکا اور مینڈس نے شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو 97 تک پہنچایا تو اوشکا فرنانڈو 48 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس کے بعد تیسری وکٹ 177 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب کوشال مینڈس 89 رنز بناکر پویلین لوٹے، تاہم دوسرے اینڈ پر پاوان رتنائیکے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ںصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد 186 پر چوتھی وکٹ گری، پھر جنیت لیاناگے 27 رنز بناکر 258 رنز پر پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی چھٹی وکٹ 315 رنز پر گری اور صرف 31 رنز اضافے پر مزید چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ 387 ہدف کے تعاقب میں 45.1 اوور میں سری لنکا کی ٹیم آؤٹ ہوئی، پون رتنائیکے 118 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا، سونی بیکر نے دو جبکہ سیم، ہینری اور جوئے روٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔



