روس اور یوکرین کے درمیان اہم پیشرفت،امریکی مدد سے اولیشکی میں جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو (جانو ڈاٹ پی کے)روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد سے روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کے قصبے اولیشکی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ کریملن کے مطابق باہمی رضامندی سے دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی جنگ بندی ممکن ہے۔
روسی حکام کے مطابق اس پیش رفت کے ساتھ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جس سے تنازع کے حل کے لیے سفارتی رابطوں کی بحالی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
تاہم کریملن نے واضح کیا کہ مذاکرات کے دوران فوجی کارروائیاں جاری رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ اولیشکی میں جنگ بندی کے اتفاق کے باوجود وسیع تر محاذوں پر فوجی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔



