دانش تیمور کےڈرامے میں شراب نوشی کامنظروائرل،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے کے ایک منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے، جہاں ان کے کردار کو شراب نوشی کرتے دکھایا گیا ہے۔ منظر سامنے آنے کے بعد پاکستانی ڈراموں میں ایسے مناظر کی عکاسی پر بحث شروع ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب پیتے ہوئے اپنی اہلیہ کے بارے میں سوچتے دکھایا گیا۔ ڈرامے کی کہانی شاہ داؤد اور بریرہ کے گرد گھومتی ہے، جن کی زبردستی شادی کرائی جاتی ہے۔

منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے ڈرامے کے تخلیق کاروں پر تنقید کی۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ڈراموں میں بار بار شراب نوشی دکھانے کی ضرورت کیا ہے؟

بعض ناظرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں اور پاکستانی ڈراموں میں پیش کیے جانے والے موضوعات اور مناظر پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button