لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، صدارتی انتخاب میں 51.75 فیصد ووٹ حاصل کر لیے

برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل کے بائیں بازو کے رہنما لوئیز اناسیو لولا دا سلوا صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔
انتخابی نتائج کے مطابق لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف دائیں بازو کے امیدوار بولسونارو کو 48.25 فیصد ووٹ ملے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
انتخابات کے روز ایک غیر معمولی پیش رفت میں سپریم کورٹ نے سفری اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، جس کے بعد ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی۔
لولا دا سلوا اس سے قبل 2003ء سے 2011ء تک مسلسل دو مرتبہ برازیل کے صدر رہ چکے ہیں، جبکہ 2023ء میں تیسری بار اقتدار میں آئے تھے۔ حالیہ انتخابی کامیابی کے بعد وہ برازیل کی تاریخ میں چار مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔



