حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیش رفت، ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ میں گھریلو ملازم کے ملوث ہونے کے اشارے ملے، مریم نواز

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات اور تفتیشی عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج میں گھریلو ملازم کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

مریم نواز کے مطابق تفتیش کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے حنا جاوید کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے معاملے میں گھریلو ملازم کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مناسب نہیں ہوگا۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button