حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی  قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

ڈیزل اور پیٹرول کی  یہ قیمتیں 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button