حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول قیمت میں  ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 75پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں23 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button