سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں تھرپارکر پہنچ گئے،مٹھی میں مریدوں اور عقیدت مندوں کا شانداراستقبال

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) سروری جماعت کے روحانی پیشوا حضرت مخدوم جمیل الزماں تھرپارکر کے دورے پر مٹھی پہنچ گئے، جہاں جماعت کے رہنماؤں، مریدوں اور عقیدت مندوں سے ملاقاتوں کے بعد وہ ننگرپارکر کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

حضرت مخدوم جمیل الزماں کی مٹھی آمد کے موقع پر فانگھاریو چیک پوسٹ پر موجود سینکڑوں مریدوں اور عقیدت مندوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

تھرپارکر کے مرکزی روحانی خلیفہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حضرت مخدوم جمیل الزماں رئیس کاپڑی خان کھوسو کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کریں گے، جس کے بعد وہ گاؤں کَٻڑی میں واقع کھوسو ہاؤس بھی پہنچیں گے۔

دورے کے دوران حضرت مخدوم جمیل الزماں مختلف مقامات پر تعزیتی ملاقاتیں کریں گے، اجتماعات سے خطاب کریں گے، جماعت کے رہنماؤں اور عقیدت مندوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ مختلف دعوتی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button