گولاڑچی کی بینظیر کالونی میں آوارہ کتے کے حملے سے بچہ زخمی، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے بینظیر کالونی میں واقعہ، گلیوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ گولاڑچی کی بینظیر کالونی میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے ہوئے معصوم بچے ارحان خان ولد رضوان کو کاٹ کر زخمی کردیا، جس کے بعد شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں شہریوں کے مطابق گولاڑچی کی مختلف گلیوں اور محلوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ دندناتے پھرتے ہیں، جبکہ زخمی کتے بھی شہریوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ صورتحال کے باعث والدین اپنے بچوں کو گلیوں میں کھیلنے کے لیے بھیجنے سے خوفزدہ ہیں، جبکہ بچے، بزرگ اور دیگر شہری ہر وقت کتے کے حملے کا نشانہ بننے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شہری علاقوں کو محفوظ بنانا ٹاؤن انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ٹاؤن انتظامیہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کیوں کر رہی ہے عوامی حلقوں نے ٹاؤن کمیٹی گولاڑچی، ضلع بھر کی ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر مہم شروع کی جائے، زخمی کتوں سے شہریوں کو محفوظ بنایا جائے اور غفلت کے مرتکب متعلقہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، تاکہ مزید معصوم بچوں اور شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔



