میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دیدی

KARACHI (October 21, 2026): Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah chairs a meeting with members of the Cabinet Sub-Committee constituted to examine the report of the Mir Raza Judicial Commission at CM House.
#MirRaza https://t.co/7dMA8h5t3O— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) October 21, 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میر رضا کیس کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو شامل ہیں۔
ملاقات کے دوران کمیٹی ارکان نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پر ہونے والے پہلے جائزہ اجلاس اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ابتدائی سفارشات مرتب کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی ہیں۔ حکومت نے سفارشات پر عمل درآمد کے لیے جے آئی ٹی کے ساتھ ایک الگ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جو کیس کی ابتدائی تفتیش کرنے والی ٹیموں کے کردار اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمیٹی کی تمام سفارشات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔



