جیولر کے قتل اورکروڑوں کے سونے کی ڈکیتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک،ساتھی فرار

جہلم (جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کے شہر جہلم میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں جیولر کے قتل اور دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹنے کا ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ملوٹ پل کے قریب مشکوک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے مبینہ طور پر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا، جس کے بعد کچھ فاصلے پر ایک شخص کی لاش خون میں لت پت حالت میں ملی۔ لاش کے قریب زیورات اور ایک پستول بھی موجود تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حشمت کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔سی سی ڈی کے دعوے کے مطابق حشمت نے دو روز قبل ایک جیولر کو قتل کرنے کے بعد دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری اور واقعے سے متعلق مزید شواہد جمع کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button