سعودی عرب اور حوثی باغیوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، عباس عراقچی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

یمن کے تنازع میں مصر کی ممکنہ فوجی مداخلت سے متعلق سوال پر عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جس سے تنازع کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مصر ماضی میں تہران کو آگاہ کر چکا ہے کہ وہ یمن کے تنازع میں براہِ راست فوجی مداخلت نہیں کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button