میر رضا کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر حتمی فیصلہ آج ہوگا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو منعقد ہوگا، جس میں میر رضا کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے اور اس کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے اور سفارشات پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی تجاویز زیرِ غور آئیں گی۔ رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ میر رضا کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی، جو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

دوسری جانب میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا معاملہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ جبران ناصر پہلے ہی بیان دے چکے ہیں کہ رپورٹ فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button