مشرقِ وسطیٰ میں حملوں کا خدشہ،امریکا نے 12ممالک میں اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) ایران اور حوثی حملوں کا خدشہ، امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک میں شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
عرب میڈیا کے مطابق اردن، عراق، یمن، لبنان اور شام سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک میں امریکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ اس انتباہ میں ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروپوں کی جانب سے امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سکیورٹی الرٹ میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھیں اور پروازوں کی منسوخی یا فضائی حدود کی بندش سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں۔
امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی سفارتی مشنز نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔



