کراچی کے وسائل پر قبضہ، شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا، منعم ظفر

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے خداداد کالونی میں غلام حسین پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کو تباہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل اور اختیارات پر قبضے کے باعث شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔منعم ظفر نے دعویٰ کیا کہ کراچی صوبے کو 96 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے باوجود ٹاؤنز کے پاس کچرا اٹھانے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو دی جانی چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے الزام لگایا کہ کچرا اٹھانے کے نام پر بھی اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام 9 ٹاؤنز میں تین سال کے دوران 242 پارکس بحال کیے گئے۔منعم ظفر کے مطابق جماعت اسلامی نے روڈ سائیڈ جنگل کا تصور متعارف کرایا اور سرکاری اسکولوں میں تعلیمی کارڈ کا آغاز بھی کیا۔

مزید خبریں

Back to top button