اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت گھر بیٹھے حاصل کرنےکانظام متعارف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کے لیے آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد شہری گھر بیٹھے ان سہولیات کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر کے مطابق فیض آباد سمیت تمام پولیس خدمت مراکز پر ان خدمات کی دستی فراہمی کل سے بند کردی جائے گی۔ شہریوں کو اب اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت حاصل ہوگی۔

کائنات اظہر نے بتایا کہ آن لائن درخواست دیتے وقت شہریوں کو اپنا نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ درخواست کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تجدید شدہ یا ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کوریئر سروس کے ذریعے گھر پہنچا دیا جائے گا۔سی ٹی او نے شہریوں کو ہدایت کی کہ درخواست فارم میں رہائشی پتے کی درست اور مکمل تفصیلات درج کریں، کیونکہ غلط یا نامکمل پتے کی وجہ سے لائسنس کی ترسیل میں تاخیر یا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button