خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی لگ جانی چاہیے تھی،نواز شریف 

لندن (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، اس لیے یہ فیصلہ پہلے ہی کرلیا جانا چاہیے تھا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ گزشتہ 13 سال کے دوران پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کسی صوبے کا وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کرسکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button