زیورات خریدنے والوں کیلئے اہم خبر،سونے اور چاندی دونوں کے دام گر گئے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد زیورات خریدنے والوں کے لیے قیمتوں میں کمی کی نئی صورتحال سامنے آگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں جاری کردیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا ایک ہزار 372 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 258 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 165 ڈالر پر آگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط چاندی 81 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 175 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے پر آگئی۔

مزید خبریں

Back to top button