پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے دفاعی اتحاد پر پزشکیان کا بڑا پیغام، ایران بھی شامل ہونے کو تیار!

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی اتحاد پر ایران کا بڑا بیان، پزشکیان بھی ساتھ چلنے کو تیار!۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اہم ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک کو متحد ہونے کی اپیل کردی۔ پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران بھی اس عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، تاہم انہیں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے مقابل صف بندی کرنے کے بجائے قریب آنا چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اسلامی اتحاد کے قیام کی جانب ایک قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ مسلمانوں کو عرب، ترک اور ایرانی شناخت کی بنیاد پر تقسیم ہونے کے بجائے مشترکہ مذہبی رشتے کو اہمیت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسان ایک مرد اور عورت سے پیدا کیے گئے اور مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم ہوئے، اس لیے مسلم ممالک کو مل کر اللہ کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر کے بیان میں اس امر کی اہمیت نمایاں ہے کہ وہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کرنے کے باوجود اس پیش رفت کو مسلم ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا ممکنہ ذریعہ سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button